سورج کاپارہ چڑھا تو بجلی بھی شہریوں سے روٹھ گئی، ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا
گرمی آئی،،، لوڈ شیڈنگ لائی،، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ، بجلی بحران شدید ہونے لگا،، مجموعی شارٹ فال بڑھا تو لوڈ شیڈنگ نے بھی رنگ دکھانا شروع کر دئیے، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آٹھ گھنٹوں سے تجاوز کر گئی،جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے ہو گیا,شدید گرمی میں بجلی کی بندش پر شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں، صبح کے اوقات میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث سکولوں اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،حکومتی دعوؤں کے برعکس بدترین لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی کو بھی شدید متاثر کیا ہے، بعض علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے