ملتان میں پاکستان رینجرز پنجاب نے آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کے دوران دس دہشتگردوں ہلاک ہوگئے
ملک میں فساد برپا کرنے والوں کے خلاف آپریشن ردالفساد پورے زور سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی کے ساتھ ملتان میں مشترکا آپریشن کیا، آپریشن چھوٹی زیرین کے قریب بستی داد وانی میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا گیا، کارروائی کے دوران نو سے دس دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی بھی شامل ہے، فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں حولدار آصف سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ نے جام شہادت نوش کیا کارروائی میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا،،،،آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی خان آپریشن میں شہید پاک رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،،نماز جنازہ ملتان گیریژن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر ملتان، ڈی جی رینجرز پنجاب، اور فوجی افسران اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہے،،شہید جوانوں کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں بھجوا دیئے گئے،جہاں ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے