امریکہ نے شام پر حملہ کردیا
امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہنا کہ انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی سائٹوں پر برطانیہ اور فرانس کے ساتھ اشتراک میں میزائل حملوں کی منظوری دے دی ہےامریکہ نے اقدام شام کی جانب سے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں کیا ہے، امریکی صدر کے اعلان کے بعد شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں سے گونج اٹھا،برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے شام پر حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کا کوئی قابل عمل متبادل نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ کارروائی شام میں حکومت تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں ہے،دوسری جانب جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا تاہم اس کی حمایت کرے گا