ایئرکولرزتیارکرنا ایک محنت طلب کام ہے مگراس شعبے سے وابستہ افراد اپنی مہارت اورفن سے اس کام کوبخوبی انجام دے رہے ہیں
گرمی آئی اوراپنے ساتھ گرمی بھگانے کے نت نئے طریقے بھی لائی،،،سڑک کے بیچوں بیچ یہ مناظرہیں ایئرکولرزکی دکانوں کے جہاں بڑی مہارت سے تیارکیا جارہا ہے ایئرکولرزکو۔میرون ،،سرخ،، گرے،،سبزاوربہت سے شوخ ومدھم رنگ،،معیاری قیمت پرفروخت ہونے والے یہ کولرزہرخاص وعام کی دسترس میں ہے
لوہے سے تیارکردہ فریم پرجالی لگائی جاتی ہے جس کوبورے کی مدد سے ڈھانپ دیا جاتا ہے پھرڈوری کوسوئی میں پروکر خوبصورتی سے سیا جاتا ہے۔یوں تویہ ایک محنت طلب کام ہے مگرکاریگرکی مہارت اورکام سے لگن اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہدکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کے آغازسے ہی ایئرکولرزکی تیاری شروع کردیتے ہیں۔سال میں چھے ماہ استعمال ہونے والا یہ ایئرکولران کے روزگار کا بہترین ذریعہ ہیں