گرین شرٹس نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی
آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کی اوربالآخر جیت کا مزہ چکھ ہی لیا،،،گرین شرٹس نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ بھی جما لیا،میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے چونتیس ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا
چالیس ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی،یہ گول پنالٹی کارنر سپیشلسٹ مبشر علی نے کیا،،،کھیل ختم ہونے سے صرف تین منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پرمہرثبت کی،واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے،،،اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف گرین شرٹس کے تمام میچز برابری کی سطح پر ختم ہوئے تھے