آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کے پی کے،فاٹا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، کشمیر میں بارش متوقع ہے
ملک کےکچھ علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے تو بیشتر حصوں میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت نمایاں طور پرکم ہے،، اگلےہفتے بھی گرمی کی شدت کم رہے گی،، محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں،بالائی سندھ میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے تاحال گرمی لی لپیٹ میں ہیں،، تربت میں پارہ اکتالیس تو حیدر آباد میں چالیس اور سکھرمیں انتالیس تک پہنچ گیا،، گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،، چھور،مٹھی تینتالیس، شہید بینظیرآباد میں بیالیس ، رحیم یارخان، دادو، بدین، میرپورخاص، پڈعیدن، تربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔