میں ضیاء کے ساتھیوں میں شامل نہیں، ہم کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،تمام اداروں کی عزت ہونی چاہیے لیکن ہماری بھی عزت ہے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کہ ہم کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،میرے والد نے جمہوریت کی خاطر جان قربان کی،تمام اداروں کی عزت ہونی چاہیے لیکن ہماری بھی عزت ہے،عدلیہ کی بحالی کے لیے جیلیں کاٹیں،جمہوری سیاسی کارکن ہوں، توقع کرتا ہوں ہم ایک دوسرے کا احترم کریں گے,خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی محاذ آرائی کے حامی نہیں لیکن یہ نہیں کہ ہمیں تکلیف نہیں ہوتی،ہم نے بہت خلوص سے کام کیا،جب ہمیں ریلوے ملا تو اٹھارہ ارب کماتا تھا،آج ریلوے پچاس ارب کما رہا ہے،سفارش نہ مان کر آدھی اسمبلی ناراض کردی،اپنے حلقے سےکوئی بھرتی نہیں کی،ہم نےریلوے کو نجکاری سے بچایا