اربوں روپے خرچ کرکے کراچی کی روشنیوں کو واپس لائیں گے، شہبازشریف
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر بننے کے بعد شہباز شریف پہلی مرتبہ کراچی پہنچے، گورنر ہائوس میں مسلم لیگ کے کارکنوں،وکلا اور معروف صنعت کاروں کی وفود سے ملنے کے بعد بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور ان کے وژن پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا،مزاد قائد پر حاضری کے بعد گورنر ہائوس پہنچے جہاں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید، مئیر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کراچی کے عوام سے کچھ نئے وعدے کر ڈالے۔
خادم پنجاب کا کہنا تھا کہ باہمی رنجشیں ختم کرکے ملک کو ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔ن لیگ کے سربراہ شہباز شریف کے کراچی کے دورے کے موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید۔ سنیٹر مشاہداللہ خان ان کے ہمرا تھے جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر، سینیٹر سلیم ضیا سینیٹر راحیلہ مگسی اور صوبائی و ضلعی عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے