نیب فضول بیانات کی بجائے کام پرتوجہ دے،وزیر اطلاعات
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیب کے اعلامیہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فضول بیانات کے بجائے کام پرتوجہ دے،ضمانت دینا نیب کا اختیار نہیں تو مداخلت کیسے ہوئی؟ نیب پیچیدہ مقدمے کہاں سے حل کرے گا؟۔اس سے قبل گذشتہ روز نیب نے علیم خان کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوادچوہدری کے ادارے سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب اعلامیے کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ بیانات میں نیب کے معاملات میں مداخلت کی کوشش تو نہیں ۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں جبکہ نیب نے اپنے عمل سے اپنی غیر جانبداری کو ثابت بھی کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔