شیخوپورہ: پولیس وین الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق، ملزم سمیت 5 زخمی
شیخوپورہ میں تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زیر حراست ملزم اور 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ گلبرگ لاہور کے پولیس اہلکار لیہ میں چھاپہ مارنے کے بعد امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور لارہے تھے کہ شیخوپورہ میں بھکھی کے قریب پولیس وین ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار مجاہد اور کوثر جاں بحق اور 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زیرحراست ملزم بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔