کچہ سوالی بکھرانی کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک قرار
پولیس نے رحیم یار خان میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں کامیابی کے ساتھ کچہ سوالی بکھرانی کا علاقہ آذاد کرالیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دو روز کے آپریشن کے بعد کچہ سوالی بکھرانی کا علاقہ ڈاکوؤں سے آزاد کرالیا گیا ہے، آپریشن میں پولیس نے جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں اور ہیوی مشینری کا استعمال کیا،اور ہیوی مشینری کی مدد سے مجرمان کے ٹھکانے مسمارکئےپولیس ترجمان کے مطابق اس دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرناپڑا، تاہم کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی ہے۔