ایران سے بارشوں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل
ملک کے مختلف شہروں میں بادل ایک بار پھر برس پڑے ہیں جبکہ بارش برسانے والے سسٹم نے ایران سے بلوچستان میں انٹری ماری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ایران سے بارش برسانے والا ایک سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث صوبے میں بارشوں کا سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، قلعہ سیف اللہ،بارکھان، کوئٹہ، پشین، شیرانی، بارکھان، لورالائی، مستونگ، چاغی، سبی، زیارت، ہرنائی، خصدار، نصیرآباد، خاران، تربت اور آواران سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے،تیز بارش اور آندھی کےباعث نشیبی علاقوں میں شدید طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور، خانیوال، ساہیوال، ملتان سمیت متعدد شہروں میں بادل برس پڑے جبکہ راجن پور میں کوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلےمیں بارش کےبعدندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے