پاکستان ریلوے کا24 اپریل تک مسافرٹرینیں بحال نہ کرنے کافیصلہ
پاکستان ریلوے نے اس ماہ کی چوبیس تاریخ تک مسافرٹرینیں بحال نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ بات ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے ایک ویڈیوپیغام میں کہی۔انہوں نے کہاکہ مال بردارگاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔شیخ رشیدنے کہاکہ ریلوے نے تفتان اورچین میں اپنی ٹرینیں قرنطینہ مراکزکے طورپراستعمال کرنے کی پیشکش کی ہے