نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکاخصوصی اجلاس آج ہوگا، جاری لاک ڈائون کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکاخصوصی اجلاس آج (منگل) اسلام آبادمیں ہوگا۔منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراسدعمرنے اسلام آباد میں روزانہ کی میڈیابریفنگ کے دوران کہاکہ اجلاس میں کوروناوائرس سمیت ملک میں جاری لاک ڈائون کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے آج کے اجلاس کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی جوبعدمیں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون سمیت کوروناوائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔اسدعمرنے کہاکہ تمام صوبوں اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اورآزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ تمام فیصلے متفقہ طورپرکئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت ا جلاس سے پہلے صوبوں کوتمام مطلوبہ معلومات فراہم کرے گی