صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی زمین پر خیمے گاڑ دئیے
اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں الخلیل میں تل رمیدہ میں فلسطینی زمین پر خیمے گاڑ دئیے۔الخلیل میں آباد کاری کے خلاف نوجوانوں کے ترجمان نے کہا کہ درجنوں صہیونی آبادکاروں نے آبادکار بستی کی تعمیر کے لیے زمین پر خیمے نصب کیے جہاں زیتون کے درخت لگے ہوئے تھے اور جو النتشہ خاندان کی ملکیت ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی آبادکار جنہوں نے زمین کی ملکیت کا دعوی کیا صہیونی فوج کی حفاظت میں علاقے میں داخل ہوئے۔