بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے ہر دور ملک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر عارف علوی
سیالکوٹ : بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے ہر دور ملک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، صدر مملکت عارف علوی کا سیالکوٹ بزنس مینوں سے خطاب،خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور قوم نے ہر دور میں ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی جدوجہد کی، کروناوائرس کی وجہ سے کاروباری و برآمدی انڈسٹری بھی متاثر ہوئی۔ اسی موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف اعوان کا صدر مملکت عارف علوی سے برآمدات و انڈسٹری پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ چیئرمین نجی ائیرلائن ائیرسیال فضل جیلانی نے کہا کہ نجی شعبہ میں بین الاقوامی مسافر پروازیں چلانے کو تیار ہیں۔