پنجاب:89قیدی اور تبلیغی جماعت کے977 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
لاہور: پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 170 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2826 ہوگئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورنا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 508 ہوگئی ہے جب کہ 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پنجاب کے زائرین سنٹرز میں701، رائے ونڈ سے منسلک977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
لاہور میں کورونا کے458 رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ تبلیغی جماعت کے مزید 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے مجموعی تعداد 977 ہوگئی ہے۔
کیمپ جیل لاہورمیں59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔