قیدیوں کو لے جانیوالی وین کو حادثہ،2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 زخمی

لیہ میں قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سات اہلکاروں سمیت 23 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وین چوک اعظم بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،سات اہلکاروں سمیت 23 زخمی ہوئے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔