نارووال :مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ریلوے پھاٹک بند
نارووال میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ریلوے پھاٹک بند کر دیا گیا ۔اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ اس صورتِ حال کے باعث کوئی ٹرین سیالکوٹ نہیں جا سکی ۔ اسٹیشن ماسٹر نارووال کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین نارووال سے واپس لاہور روانہ کر دی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نارووال میں پھاٹک بند ہونے کے باعث لاثانی ایکسپریس بھی نارووال سے ہی لاہور واپس ہو گئی۔ نارووال کے اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ سیالکوٹ جانیوالی دونوں ٹرینوں کو آج دوسرے روز نارووال سے واپس بھیج دیا گیا ۔