وزارت مذہبی امور کا رمضان کا پہلا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپر منانے کی اپیل

مذہبی امور کی وزارت نے رمضان کاپہلاجمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل کی ہے تاکہ کروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحم اوراپنی زندگیاں قرآن وسنت کے مطابق گزارنے کی دعاکی جاسکے۔مذہبی امو رکی وزارت نے ایک مراسلے میں علمائ، خطیبوں، مذہبی سکالرزاورلوگوں سے اپیل کی کہ حکومت اورعلماء کے بیس نکاتی اعلامیہ کے مطابق آئندہ جمعہ ندامت اورمعافی کے دن کے طورپر منایاجائے۔