خوشاب ضمنی الیکشن: 13 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار
خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 228 میں سے 13پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے مطابق خوشاب میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈیوٹی کے لیے عملے کی ٹریننگ 19 سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اس حلقے سے کل11 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ 5 مئی کو ہو گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی وارث کلو کی وفات کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔