پاکستان نیوی کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
پاک بحریہ کرونا وباء کے پھیلاو کے بعد باقاعدگی سے مستحق عوام کی امداد کر رہی ہے۔ حالیہ مہم کے دوران پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق اور کرونا وباء سے متاثرہ خاندانوں میں سینکڑوں راشن بیگز تقسیم کئے جس کا مقصد رمضان کی خوشیاں بانٹنا تھا۔ کرونا وباء کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر سجاول, چوہڑ جمالی، سیپور، گھاگر، بن قاسم اور گھارو کے دور دراز علاقوں میں راشن تقسیم کیا۔ پاک بحریہ کرونا وباء کے دوران باقاعدگی سے اور بھر پور عظم کے ساتھ عوام کی مدد کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)