پی این ایس نصر براعظم افریقہ کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ مکمل کر کے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ مکمل کر کے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔پی این ایس نصر افریقی ممالک میں جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی دورے پر تھا۔دورے کے دوران پی این ایس نصر نے جبوتی، سوڈان،بینن اور نائیجر میں ایک ہزار ٹن چاول فراہم کئے، پی این ایس نصر نے ممباسا اور کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ امدادی مشن کی منصوبہ بندی نائیجر میں گذشتہ برس آنے والے سیلاب اور قحط کی تباہ کاریوں کے پیش نظر کی گئی، کراچی بندرگاہ پہنچنے پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے ہمراہ جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد حکومت پاکستان کی افریقہ پالیسی کے تحت دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کا فروغ تھا۔