تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 204 رنز کا ہدف
سنچورین: تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔قبل ازیں پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، فائنل الیون سے شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فخر زمان، آصف علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔