وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہ اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں اور اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔