پاکستان کو قرضوں میں کمی کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا: آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین القوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں موجود نمایندہ ٹریسا دوبان سنچے کاکہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ویب نار سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ٹیکس اصلاحات چاہتے ہیں جس کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں اور توانائی کے شعبےمیں گردشی قرضوں میں کمی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ تاہم ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے کورونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔