سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات، سندھ ہائی کورٹ نے صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیدی, رپورٹ طلب

سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے عوام کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، سندھ ہائی کورٹ نے صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دے کر آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ، جبکہ بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور ضلع انتظامیہ کے نمائندوں کو بھی طلب کرلیا ۔سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور ویکسین سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی عدالت نے صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت کراچی کی تمام ضلعی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو طلب کر لیا ۔دوران سماعت جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زندگی بھر کیلئے اپاہج ہو رہے پتہ نہیں یہاں کیا ہو رہا جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ حکومت کے وکیل سے کہا بتائیں کیا کرنا چاہیے یا پھر ہم آرڈر کریں اور سب کو بلائیں ۔