عدالت سے پوچھتا ہوں میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں لگائیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے آزاد عدلیہ کے لیے جیل کاٹی، میں عدالت سے پوچھتا ہوں کہ رات کے اندھیرے میں عدالت کیوں لگائی، میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 عدالتیں لگائیں، میں نے آج تک قانون نہیں توڑا، میں نے کبھی قوم کو اداروں کے خلاف نہیں بھڑکایا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے پشاور میں ہونے والے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی وزیر اعظم ہٹایا جاتا تھا تو پاکستان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں مگر جب مجھے ہٹایا گیا تو ساری قوم پورے ملک کے تمام شہروں میں سڑکوں پر نکلی، آپ نے مجھے عزت میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں۔
حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ عوام امپورٹڈ حکومت تسلیم کرلے گی، قوم نے اپنا فیصلہ سنادیا کہ امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہےکہ ہم امریکا کے غلام بننا چاہتے ہیں یا ہمیں حقیقی آزاد چاہیے.