اب اگر کسی نے ہمارے خلاف نعرہ لگایا یا گالی دی تو وہ حشر کریں گے، جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا: عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اب اگر کسی نے ہمارے خلاف نعرہ لگایا یا گالی دی تو وہ حشر کریں گے، جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے میریٹ ہوٹل واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہدایات جاری ہو گئی ہیں، ہم نے بہت برداشت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں جہاں جاتے تھے ہمارے خلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے، اب اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کا برا حشر کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق پی ٹی آئی رہنما نور عالم کا اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں شہری سے جھگڑا ہو گیا تھا۔