برطانوی وزیراعظم نے جرمانہ ادا کردیا، معافی بھی مانگ لی
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر عائد کردہ جرمانہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جون 2020 لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کا انعقاد کیا تھا، برطانوی وزیراعظم کی سالگرہ کی پارٹی میں 30 افراد کو مدعو کیا گیا تھا.اس کے علاوہ مئی 2020 میں سرکاری رہائش گاہ کے لان میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 100 کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔ خلاف ورزی پر انہیں پولیس کی جانب سے جرمانے کا سامنا تھا۔