بینکوں کے اوقات کارتبدیل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے جبکہ اب ہفتے میں 6 روز بنک کھلیں رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر بینک آج صبح 8 بجے کھل گئے، وفاقی حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے بینکنگ ٹائم ری شیڈول کردیا ، اسٹیٹ بینک نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں ہفتے میں چھ دن بینک اور مالیاتی ادارے پبلک ڈیلنگ کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکس پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے ، پبلک ڈیلنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں جمعے کو پبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہونگے۔