وزیراعظم کا 16 اپریل کو کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سال سے التوا کا شکار پشاور موڑ تا نیواسلام آبادایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبےکا دورہ کیا ، شہباز شریف نے صبح سات بجے بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ میٹرو منصوبہ کیوں طویل عرصے سے التوا کا شکار رہا؟میٹرو منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التواکاشکارہوناقابل افسوس ہے ، عوام کا خیال کریں ، یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے، ائرپورٹ جانیوالے مسافروں کیلئے میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا انتظام بھی ہونا چاہیے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو بروز ہفتہ 16 مارچ کومیٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹر وے کونیکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے. یاد رہے کہ یہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا جو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔