صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا موقع ملنا چاہئیے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سینئر اراکین پارلیمان کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات ملاقات کرنے والوں میں نصراللہ دریشک، ثناءاللہ مستی خیل، خواجہ شیراز، سید فخر امام، ریاض فتیانہ اور نیاز جھکڑ شامل ملک عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، طالب حسین نکئی، طاہر اقبال ، احسان ٹوانہ اور میجر (ر) طاہر صادق بھی موجود صاحبزادہ امیر سلطان، شوکت بھٹی، ڈاکٹر حیدر علی، جنید اکبر اور عمر ایوب خان بھی ملنے والوں میں شامل ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال پشاور میں تاریخی اور کامیاب ترین جلسے کے انعقاد پر چیئرمین تحریک انصاف کو مبارکباد انتخابات کو التواء کا شکار کرکے ملک و قوم کو بحران کا شکار کرنے کی حکومتی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار ملک میں جاری بحران کے مؤثر حل اور سیاسی استحکام کیلئے بلاتعطل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ سامراج کے اشاروں پر پاکستان کی سیاست و جمہوریت پر شب خون ماری گئی، سینئر اراکین پارلیمان تیسری دنیا میں جمہوریت کی بقاء و ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سامراجی ذہنیت ہے، سینئر اراکین پارلیمان ممالک کے داخلی امور میں خفیہ و اعلانیہ مداخلت کے رجحانات عالمی عدمِ استحکام کی بڑی وجہ ہے، سینئر اراکین پارلیمان امریکی ایماء پر مقامی کٹھ پتلیوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو جمہورِ پاکستان نے اپنی توہین تصور کیا ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدمِ اعتماد کی تحریک کے ذریعے پاکستان پر تسلط جمانے کی کوشش پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، عمران خان امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی صریح توہین، جمہوریت کی ساکھ خاک میں ملانے کا وسیلہ بن رہے ہیں، عمران خان پوری قوم سامراج-غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے، عمران خان انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے وزیراعظم کے انتخاب کا موقع دیے بغیر پیشقدمی ممکن نہیں، عمران خان صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا موقع ملنا چاہئیے، عمران خان سینئر اراکینِ پارلیمان انتخابات کی تیاری کریں، الیکشنز کو سرد خانے کی نذر نہیں کرنے دیں گے، عمران خان 16 اپریل کو مزارِ قائد پر کراچی کے عوام کے ساتھ ملکر نئے انتخابات کا تقاضا کریں گے، عمران خان جاری کردہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ، بنی گالہ ، اسلام آباد