وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِ اعظم نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔