سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے، فواد چودھری

Apr 14, 2023 | 17:08

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے ہیں جو کہ کسی صورت قبول نہیں، وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہیے، پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جج صاحبان کے خلاف نامعلوم اور غیر اہم انفرادی درخواستیں دلوائی جاتی ہیں اور پھر پیمرا کی خصوصی ہدایات پر میڈیا چینلز پر ان گھٹیا، بدنیتی پر مبنی الزامات کو ہیڈلائنز میں چلوایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم انتہائی گھٹیا ہے۔

مزیدخبریں