69 یوم آزادی کے موقع پر علامہ محمد اقبال کےمزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
یوم آزادی کے حوالے سے شاہر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پنجاب رینجرز کے دستے نےمزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کی سپرد کردی۔آرمی رجمنٹ بلوچ ٹو نے مزار اقبال پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس موقع پرمہمان خصوصی گیریژن کمانڈرسردار طارق خان سمیت فوجی اور رینجرز حکام نے شرکت کی اور پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد مزار اقبال پر سلامی پیش کرنے کی،فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی،تقریب میں طلباء ، سکاؤٹس اور زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سکاؤٹس نے اپنے مخصوص انداز میں تالیاں بجاتے ہوئے رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں موجود ہر شہریوں نے نہ صرف مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی بلکہ وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانےکا عظم بھی کیا،،، کیمرہ مین خالد محمود کے ساتھ برہان الدین وقت نیوز لاہور۔
یوم آزادی پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی۔
وزیراعلی شہبازشریف نےمزار اقبال پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرانہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے قوم کو ملک کے انہترویں یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعلی کےعلاوہ اہم سرکاری عہدیداروں،سماجی تنظمیوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پاکستان کا تصور پیش کرنےوالے مفکر پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یوم آزادی اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔اختلافات بھلا کر کرپشن، ناخواندگی سمیت تمام محاذوں پر جنگ لڑنی ہے۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کےبعد خطاب کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔یوم آزادی اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ملک روشنی کے سفر پر رواں دواں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ہر سال تقاریرکرتے ہیں مگر اڑسٹھ سال بعد بھی ہم نےقائد اورعلامہ اقبال کے افکار پر عمل نہیں کیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن، ناخواندگی سمیت تمام محاذوں پر جنگ لڑنی ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔صرف دہشتگردوں کے خلاف نہیں سماجی برائیوں کے خلاف بھی لڑنا ہوگا،ایک طرف ایٹمی طاقت اور دوسری طرف کشکول ہو یہ نہیں سکتا۔ایک طرف امرا اور دوسری طرف غریبوں کو سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ملک سے طبقاتی تفریق کو ختم کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے کئی منصوبے جاری ہیں ملک سے اندھیروں کو ختم کریں گے۔