شاہی قلعہ پرپاکستان کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا: شہباز شریف

جشن آزادی کےحوالےسے منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہی قلعہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا۔وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کرپچاس فٹ چوڑے اور پچہتر فٹ لمبا پرچم کو لہرایاپرچم کشائی کے بعد پاکستان کی سا لمیت، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی بھی کی گئی۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا مشیران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے-