محکمہ موسمیات پنجاب، بالائی خیبر پی کے اور فاٹا میں آج کہیں کہیں جبکہ چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری
موسم کی تازہ صورتحال کے مطابقاسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور فاٹا کے بعض مقامات پر آج موسم ابر آلود رہے گا،جبکہ ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بنوں ، ژوب، نصیر آباد، سبی، قلات، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور حیدرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،،گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں37 ملی میٹرجبکہ گڑھی دوپٹہ22، لاہور ائیرپورٹ20 ، اور مالم جبہ میں 12،ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، اورسکھر، تربت، رحیم یار خان، اور کوٹ ادو میں41 ،ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔