جشن آزادی کے موقع پر چین ری ایکشن سائیکلسٹ کی جانب سے تین تلوار کلفٹن سے مزار قائد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا

پاکستانی پرچم کے رنگوں سے ملبوس لباس زیب تن کئے ہوئے یہ ہیں چین ری ایکشن کے سائیکلسٹ جو جشن آزادی اپنے منفرد انداز میں منا رہے ہیں، ریلی جب مزار قائد پر پہنچی تو وہاں پر بڑی تعداد میں موجود شہریوں نے ریلی کے شرکا کا بھرپور انداز میں استقبال کیا، ریلی میں شریک سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ سائیکل ریلی کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر یہ باور کرانا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور یوم آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ صرف ایک دن 14 اگست کو ہی ملک سے محبت کا اظہار کیا جائےیوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں وہی چین ری ایکشن سائیکلسٹ کا ملک سے محبت کا منفرد انداز دیدنی تھا، کیمرہ مین محمد شمشاد کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی