پیرو میں پچاس ہزار خواتین نے صنفی امتیاز اور تشدد کیخلاف ریلی نکالی،
خواتین پر تشدد کے لحاظ سے پیرو جنوبی امریکی ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہر دس میں سے سات خواتین مردوں کے ہاتھوں گھریلو یا کسی نہ کسی طرز کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں ،، حکومتی اعداد وشمار کے مطابق رواں برس چون خواتین کو ان کے شوہر یا دوستوں نے قتل کیا جبکہ ایک سو اٹھارہ خواتین کو ایسے مرد حضرات نے قتل کیا جو براہ راست ان کے رشتے دار نہیں تھے ،،خواتین پر بڑھتے تشدد کیخلاف پیرو میں آگہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا سلوگن ہے "اب ایک اور نہیں " پیرو کے دارالحکومت لیما میں صدر پیڈرو پابلو کی قیادت میں پچاس ہزار خواتین نے ایک ریلی نکالی جس کے شرکا نے خواتین پر تشدد کیخلاف نعرے لگائے ،،ریلی کی شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر" ناٹ اینی مور " کا سلوگن درج تھا ،،پیرو دریائے ایمیزون کی وادی میں موجود جنوبی امریکہ کا اہم ترین ملک سمجھا جاتا ہے