سویڈن میں حکومت کی سب سے کم عمر وزیر عائدہ علی کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا ہے
عائدہ علی کو سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والے پل پر پولیس نے روکا اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ان کا چالان کیا تھا ،،اس جرم میں انھیں چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ واقعے کے بعد عائدہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،،عائدہ سویڈن کے عام انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد وزیر تعلیم کے عہدے تک پہنچی تھی تھیں ان کا تعلق بوسنیا سے ہے ،،عائدہ علی پانچ برس کی تھیں جب ان کے والدین بوسنیا میں جاری جنگ کی وجہ سے سویڈن منتقل ہو گئے تھے،، عائدہ علی نے تسلیم کیا ہے کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔انھوں نے اس واقعے کے بعد مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کہا کہ’ میں نہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں نے سنگین حرکت کی۔‘