یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی
یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سینٹر میں ہوئی،،، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا،، اس موقع پر قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،،، جس کے بعد بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے،،، ملی نغموں پر پرفارم کرتے بچوں نے چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھیرے،،، معروف گلوکار شفقت امانت علی نے اپنے والد کا گایا ہوا ملکی نغمہ اے وطن پیارے وطن گا کر سماں باندھ دیا،،، وطن کی محبت سے سرشار حاضرین جوش و جذبے سے جھومتے رہے۔۔ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم سب کو اس دعا میں شریک ہونا ہوگا کہ ہمارا قومی پرچم اسی شان و شوکت سے سربلند رہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والے سانحے نے ہمیں غمزدہ کردیا ، پوری قوم کے دل غم سے چھلنی ہیں ، غمزدہ خاندان کے افراد مایوس نہ ہوں ، ہم ان کے اہلخانہ کے لہو کا حساب لیں گے۔ شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،،، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کر دیا۔ دشمن کی چال کوسمجھتےہوئےٹھنڈےدل سےکام لیاجائے،، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قوم فوج کےشانہ بشانہ ہے،، آخری کاری ضرب لگاکردہشتگردوں کاہمیشہ کےلئےخاتمہ کریں گے۔۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پراپنےکشمیری بھائیوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا۔ آزادی کی جنگ کےدوران مسلمانوں کےجان ومال کانقصان ہوا، قوم اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کرتی ہے، قومی زندگی میں ہرسطح پرقانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں، اختلافات کی ہوا کو پھیلنے سے روکا جائے۔۔۔ دعاہے کہ سبزہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔۔۔