ملک بھر میں انہترواں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یوم آزادی پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی سے ہوا،،، ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر عرفان تقریب کے مہمان خصوصی تھے،،،اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،،،، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔۔ بارہ بجتے ہی لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،،، آسمان پر دھنک کے رنگ بکھر گئے،،، جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے۔۔ یوم آزادی کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں وطن کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں،،، اس موقع پر قوم نے ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرنے کا عزم کیا۔۔۔ ملک بھر میں یوم آزادی پر ہر سو جشن کا سماں ہے،،، گلی کوچوں،، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،، سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔۔۔ قوم اپنے اپنے انداز سے وطن عزیز سے والہانہ محبت کا ثبوت دے رہی ہے،،، بچے بوڑھے جوان اور خواتین سبھی آزادی کا جشن منا رہے ہیں،،، کسی نے فیس پینٹنگ کر رکھی ہے تو کوئی قومی پرچم کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہے۔۔ بچے، بڑے خواتین کے رنگ نرالے ہیں،،، قومی پرچم کے رنگوں میں ملبوس سبز ہلالی پرچم اٹھائے ، دمکتے چہرے ، ملی نغمے گاتے اور نعرے لگاتے دکھائی دیئے،،، گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں،،، گاڑیوں کو انتہائی خوبصورت انداز سے قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے،،، قومی پرچم تھامے موٹرسائیکل اور گاڑیوں میں سوار منچلے بھرپور انداز سے جشن منا رہے ہیں،،،