ریو اولمپکس میں آٹھویں دن امریکا نے2 جبکہ اٹلی، ڈنمارک اور جمیکا نے ایک طلائی تغمہ اپنے نام کی
آٹھویں روز جمیکن اتھلیٹ ایلن تھامسن نے سو میٹر سپرنٹ میں نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر کیا ،، برطانوی اتھلیٹ محمد فارا نے دس ہزار میٹر دوڑ میں مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میڈل جیت لیا ،،فارا ریس کے آغاز میں لڑکھڑانے کے باوجود سنبھل گئے اور ریس جیتنے میں کامیاب رہے ایران کے سہراب مرادی نے اپنے ملک کیلیے ایک اور گولڈ میڈل جیتا ،، مرادی نے چورانوے کلو گرام کیٹیگری میں چار سو تین کلو گرام وزن اٹھایا مجموعی طور پر بھی اولمپکس ٹیبل پر امریکا کی24طلائی،18 چاندی اور18 کانسی کے تغموں کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔چین13 طلائی، 11 چاندی اور17کانسی کے تغمے اپنے نام کرکے دوسرے اور برطانیہ10طلائی، 12 چاندی اور7 کانسی کے تغموں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے,, امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے آج اولمپکس میں تیئسواں گولڈ میڈل اپنے نام کیا یہ ریو ڈی جنیرو میں ان کا پانچواں طلائی تمغہ ہے ،،فیلپس نے بین الاقوامی سوئمنگ مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے