آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی،،، ترجمان کے مطابق عامر خان نے آرمی چیف کو ڈبلیو بی سی کے صدر کی جانب سے خصوصی ایوارڈ پیش کیا،،، انہوں نے امن اور سیکیورٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں اپنی چمپئن شپ بیلٹ آرمی چیف کو پیش کی،،، عامر خان نے سانحہ کوئٹہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاک افواج کی صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔