ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش منایا جارہا ہے-
۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پنجاب رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔مہمان خصوصی گیریثرن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر تھے۔ مہمان خصوصی نے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔میجر جنرل محمد عامر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ میجر جنرل عامر نے مزار اقبال پر موجود مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ وقار تقریب میں بینڈ نے قومی دُھنیں بجائیں اور خوب داد وصول کی۔ تقریب میں طلبا اور اسکاؤٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی .اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے