لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا خطاب
لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بےپناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، جو ستائیس رمضان المبارک کی رات کو اللہ اور اس کے رسول کے نام پر بنا، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اور ہر جنگ میں بےپناہ قربانیں دی ہیں، پاکستان کے مشرقی اور مغربی دشمنوں کی گولیاں ختم ہو جائیں گی مگر ملک پر جان قربان کرنے والوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوسکتیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر اداراہ نہایت ایمانداری اور تندہی سے کام کر رہا ہے، دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،آرمی چیف نے کہا کہ سر بلند جھنڈے کی طرح پاکستان بھی اوپر جائے گا، قوم کے جذبات دیکھ کر ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا، ایسا جذبہ رکھنے والوں کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، انہوں نے کہا کہ آج جو چراغ جل رہا ہے، اس میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں اور انجام تک پہنچائیں گے