پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی
پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، صدر ممنون حسین نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قانون کا احترام اور اصول پسندی سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،نوجوان دانش مندی کا مظاہرہ کرکے قومی مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ بنیں۔ قوم کا مزاج بنیادی طور پر جمہوری اور پارلیمانی ہے،نوجوانوں کی بے چینی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے،وطن کو درپیش چیلنجز پر غیر جذباتی انداز میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اختلافات بھلا کرایک دوسرے کے دست وبازو بن جائیں،قوم توقع رکھتی ہے قائدین گروہی مقاصد سے اوپر اٹھ کرملک کے مستقبل کی نگہبانی کریں۔
اس موقع پر چینی وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے،چین اور پاکستان ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک چین تعلقات آزمائشوں پرپورے اترے ہیں۔ چین ہمیشہ پاکستان کا اچھا ہمسایہ اور اچھا بھائی رہے گا،پاکستان اور چین کی حسن عمل کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی
تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کےسربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراءو دیگر شخصیات نے شرکت کی۔