شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ تو قوّت بازو سے اسے اور ہوا دے
شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ تو قوّت بازو سے اسے اور ہوا دے،جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو، شہر اقتدار کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج، شاندار کرتب دکھا کر لہو گرما دیا۔
آگسٹا ایک سو انتالیس ہیلی کاپٹر جبکہ آرمی ایوی ایشن کے MI-17 اور PUMAہیلی کاپٹرز نے بھی حاضرین کے دل موہ لئے، ہیلی کاپٹرز نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، پاک آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز اتارنے کا مظاہرہ کیاسعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر نے بھی بھرپور رنگ جمایا، سعودی طیاروں نے خطرناک کرتب دکھا کر ایف نائن پارک میں موجود حاضرین کو حیران کردیا،، غیرملکی فضائیہ نے دھویں سے پاکستان کا پرچم بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر سعودی عقابوں کی جانب سے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی گئی جوش و جذبے سے بھری تقریب میں ائیرچیف سہیل امان، اعلی سول و عسکری حکام، غیرملکی سفارتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی