70 یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق کرکٹر مدثر نذر نے پرچم لہرایا
سترویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق کرکٹر مدثر نذر نے پرچم لہرایا،،، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان کے یوم آزادی کےموقع پر خوشیوں میں شریک ہوئے۔ تقریب میں بورڈ آفیشلز اور کرکٹ اکیڈمی سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر حاضرین نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔